احمد فراز ابھی بقید حیات ۔۔۔ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/07/18

احمد فراز ابھی بقید حیات ۔۔۔

السلام علیکم ‫!
ممتاز شاعر احمد فراز ابھی بقید حیات ہیں ، الحمدللہ۔

بعض نمائیندہ ٹی۔وی چینلوں نے کل جمعرات کو امریکہ میں احمد فراز کے انتقال کی غلط خبر نشر کی ہے۔
احمد فراز کے فرزندان ڈاکٹر طاہر روحیل اور شبلی فراز نے اپنے والد کے انتقال کی تردید کی اور کہا ہے کہ ‫:
ان کے والد محترم شکاگو کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔ اس وقت انہیں دعاؤں کی شدید ضرورت ہے۔

شکاگو میں زیرعلاج احمد فراز کے ذاتی معالج "ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں" نے آن لائن گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ‫:
دو ہفتہ قبل احمد فراز کے گھٹنے میں چوٹ کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا لیکن انفیکشن کی وجہ سے ان کے گُردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور دو مرتبہ ان کے گُردوں کی صفائی کی جا چکی ہے۔

قارئین باتمکین سے اردو کے اس ممتاز و مقبول شاعر کی مکمل صحتیابی کی دعا کی درخواست ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں