اثردار پٹھانی نسخے - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/12/10

اثردار پٹھانی نسخے

ایک مشہور حیدرآبادی اردو اخبار کے تازہ اتوار ایڈیشن سے دو اشتہار ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔

اثردار پٹھانی نسخہ
مردانگی کا قدرتی علاج : "معجون جوش"
جیسا نام ویسا کام
مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا عمر کتنی بھی ہو
کمزوری کیسی بھی ہو مرد نام کا نہیں کام کا ہو
"معجون جوش" کمزور کو بھی جوان مرد بنا دے ، مردانہ طاقت میں اضافہ کر دے
شا۔۔۔۔ بھائی۔ ربط کریں : 99‫.........

جنسی کمزوری اور وقت پر طاقت
صرف دعوے نہیں بلکہ وقت پر طاقت ہی طاقت حاصل کریں۔
کمزور سے کمزور مریض اور جریان ، کثرتِ احتلام و سرعتِ انزال سے پریشان
و ذیابطیس سے متاثرہ
وقت پر طاقت اور موثر علاج کے لئے ملیں۔
ڈاکٹر حس۔۔۔۔۔ 93‫.........

***
70ء کی دہائی کے اواخر میں، جب ہندوستان سے بیشمار اردو اخبارات رسائل و جرائد شائع ہوا کرتے تھے تب اشتہارات کے نام پر ان میں کچھ اسی قسم کے عنوان اور مواد پڑھنے میں آتا تھا۔
اور بچپن اور لڑکپن کی سرحد پر ٹھہرے ہمیں سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ مسلمان مَردوں میں آخر ایسی کون سی کمزوری پیدا ہو گئی ہے جو ہر اشتہار اسی کمزوری کو دور کرنے کے درپے ہے۔ پھر کچھ عرصہ بعد ہندی زبان کا جنون چڑھا اور ہندی اخبارات ، رسائل اور ناولیں ہم مسلسل پڑھنے لگے تو وہاں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال سے سابقہ پڑا اور یوں پتا چلا کہ ہند کے صرف مسلمان مَرد ہی نہیں بلکہ ۔۔۔
ہند کے شاعر و صورت گر و افسانہ نویس
آہ! بے چاروں کے اعصاب پہ "مَردانہ کمزوری" ہے سوار

بات اگر یہاں تک ہوتی تو ٹھیک تھا کہ ہند کا ہر مَرد اخبار / رسالہ / جریدہ پڑھنے والا تھوڑی ہوتا ہے۔ مگر صاحب کیا کیجئے کہ ہر مشہور شہر کے اندرون اور شہر کے بیرون کی دیواریں بھی کچھ ایسے ہی اشتہارات سے پٹی پڑی تھیں۔ یہ 80ء کے اواخر کی بات ہے کہ جب کالج کے دوستوں کے ساتھ ممبئی، دلی، آگرہ، رامپور، بنارس وغیرہ جانا ہوا تو ٹرین جیسے جیسے شہر کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچتی تو دیواروں پر اردو اور ہندی میں ایسے ہی اشتہار نظر آنے لگ جاتے۔ اس کے کوئی 15 سال بعد بیوی اور بچے کے ساتھ ممبئی ، بھوپال ، آگرہ ، دلی وغیرہ کی سیر ہوئی تب بھی دیواروں پر ایسے ہی اشتہار لگے نظر آئے ، فرق صرف یہ رہا کہ اردو زبان اکا دکا جگہ ہی نظر آئی۔

آج اردو ماحول کچھ بدلا ہوا سا لگتا ہے۔ بنیادی وجہ شائد یہی ہو کہ اردو رسائل و جرائد کی اشاعت میں بےتحاشہ کمی آئی ہے اور جو چند اردو اخبار رہ گئے ہیں ان میں اب ایسے اشتہار خال خال ہی نظر آتے ہیں۔ اشتہارات پر اِن دنوں زیادہ گرفت سیاسی اور رئیل اسٹیٹ کاروبار کی ہے۔

پاکستان کے اردو اخبارات و رسائل میں ان اشتہارات کا کتنا عمل دخل ہے ، یہ تو شائد ہمارے پاک بلاگران ہی بہتر بتا سکیں۔

8 تبصرے:

  1. عرصہ ہوا میں اشتہار پڑھتا ہی نہیں لیکن 1970ء کی دہائی اور اس سے پہلے پاکستان میں بھی دیواروں پر ایسے اشتہارات نظر آتے تھے اور جنگ اخبار بھی ان کا خزانہ ہوا کرتا تھا ۔ لیکن یہ بیماری صرف ہند وپاکستان کی نہیں ۔ میں نے یورپ میں بھی يہی حال دیکھا تھا 1970ء کی دہائی میں بلکہ شہر کے بہترین بازار میں جس طرح ہمارے ہاں کپڑے سجے ہوتے ہیں اس طرح مردانہ طاقت کی دوائی کی ڈبیاں سجی تھیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. اوہ ہو ہو يہ تو آپ نے جعفر اور ڈفر کا پسنديدہ ٹاپک چھيڑ ديا؛ جعفر سے پوچھيں اب کہاں پائی جاتی ہيں يہ دوائياں اپنے بلاگ پر ذکر کرا تھا اس نے فريز ہوئے کھانوں کے اندر کچھ مقويات چھپا کر لانے کا

    جواب دیںحذف کریں
  3. ہا ہا ہا ہا ہا۔ ہمارے روم میٹ ہیں وہ بھی اکثر ایسے اشتہارات کو موضوع گفتگو بناتے ہیں۔ ویسے ہندی اخبارات و رسائل کی بات کریں تو ایسے اشتہارات کے آس پاس ہی بنگالی بابا کے معشوق مار اشتہارات بھی مل جاتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. کوئی فائدہ نہیں سب جھوٹ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. صرف دعوے نہیں بلکہ وقت پر طاقت ہی طاقت حاصل کریں۔
    کمزور سے کمزور مریض اور جریان ، کثرتِ احتلام و سرعتِ انزال سے پریشان
    متاثرہ
    وقت پر طاقت اور موثر علاج کے لئے ملیں۔
    ڈاکٹر ارشد ملک

    جواب دیںحذف کریں
  6. Power Sex

    جسمانی و اعصابی توانائی میں کمزوری یا محرومی سے مکمل نجات کے لئے موزوں ترین قدرتی فارمولا شوگر کے مریضوں کے لئے خاص تحفہ
    Power Sex
    کم ہوتی یا کھوئی ہوئی خواہشات کو پوری طرح بیدار کر ے حیران کن طاقت کا انمول مرکب

    جلق زنی، اغلام بازی (لونڈے بازی) کثرت مباشرت وغیرہ قبیحہ عادات سے جب عضو تناسل کی ساخت میں نقص واقع ہو گیاہو کجی کوتاہی ،باریکی ،ناہمواری بڑھ گئی ہو تو ان پیچیدا حالات میں جدید تحقیق کی روشنی میںPower Sex۔عضو مخصوص کے عضلات پر براہ راست اثر ڈال کر ان کی کمزوریوں کو دور کرتا ہے۔ بلا تکلیف، ،تمام کجی، باریکی ،ناہمواری ،سستی ،لاغری کو دور کر کے ٹیڑہ پن رفع کرتا ہے ۔ تمام رگ و پٹھے جو جلق وغیرہ قبیحہ عادات سے دب کر ناکارہ ہو گئے ہوں ۔Power Sex کےاستعمال سے اپنی اصل حالت میں آجاتے ہیں ۔Power Sex نہایت قیمتی اور نایاب اور دیگر دواؤں کا مرکب ہے ۔ یہ عضو مخصوصہ کی باریکیوں پر انتہائی احسن طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے ۔ایسے افراد جنہوں نے بری صحبت اور جوانی میں کی گئی غلط کاریوں کی وجہ سے عضو خاص میں ڈھیلا پن آجائے یا عضو خاص کی باریک نسیں بے جان یا کمزور ہوگئی ہوں ،تناؤ میں کمی آگئی ہو ان افراد کے لئےPower Sex ایک نعمت ہے ۔اس کے استعمال سے مردہ رگوں اور پٹھوں وعضلات میں زندگی کی نئی لہر دوڑتی ہے ۔

    Power Sex

    مرد حضرات کے لئے خاص تحفہ جو خامیوں کودورکرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا -حالات آپکی توقعات کے عین مطابق



    جوانی کا جنسی قوت سے گہرا تعلق ہے۔جب جنسی قوت کم پڑجاتی ہے تو انسان کمزور پڑ جاتا ہے۔ جدید طبعی تحقیق کے مطابق غدود اور خلیے بدن میں ہارمونز اور ایسے اجزء پیدا کرتے ہیں جو انسان کی جنسی قوت کو برقرار رکھتے ہیں موجودہ دور میں عریانی اور فحاشی سے بالخصوص نوجوان متاثر ہوتے ہیں۔جنسی امراض کی کثرت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جریان، زکاوت حس ،کثرت احتلام ،سرعت انزال، اور نا مردی کی شکایات لا حق ہو جاتی ہیں ۔یہ عوارض مریض کو بتدریج کمزور کرتے چکے جاتے ہیں ۔حافظہ کمزور ہو جاتا ہے ، طبعیت سست رہتی ہے اور مریض کمر درد کی شکایت بھی کرتا ہے۔Power Sex بڑھاپے اور عمر کی زیادتی کے اثرات کو دور کرتا ہے ۔اس کے استعمال سے زائل شدہ طاقت و توانائی بحال ہو جاتی ہے ۔اور انسان چاق و چوبند رہتا ہے۔ جنسی کمزوری کے حقیقی اسباب کو دور کرنے اور قوت باہ کو بحال کرنے کے لئے ہمہ گیر اثرات سے جنسی تناسلی نظام کے ساتھ ساتھ تمام اعضائے رئیسہ اور اعصاب میں طاقت و توانائی کی نئی لہر دوڈا دیتی ہے۔ اسکے استعمال سے جنسی بے اعتدلی کے اثرات ،سرعت انزال ،جریان ،احتلام اور نا مردی کی علامات جڑ سے ختم ہو جاتی ہیں ۔یہ دوا خواہشات نفسانی کو کنٹرول کر کے صحت مند خواہش میں اضافہ کرتا ہے۔ جنسی امراض اور عضو مخصوص پر اس کا نمایاں اثر از سر نو بھرپور جنسی اہلیت بخشتا ہے۔



    Power Sex

    مضر اثرات سے پاک ایسا فارمولا ہے جوانوں، نوجوانوں اور بوڑھے مرد حضرات کی تمام کمزوریوں کا حتمی علاج ہے ۔

    خاص کمزوری چاہے کسی بھی وجہ اور کسی بھی حد کی ہو ۔ اس کورس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ فوری طور پر موثر ہو کر آپ کی مرضی کے مطابق آپ کے جزبا ت کی تکمیل کرتا ہے اور دوبارہ کمزوری ہونے نہیں دیتا۔

    ھماری تمام ادویات مکمل گارنٹی کے ساتھ اس ضمانت کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں اور ان ادویات کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور تما م ادویات مکمل طور پر قدرتی اجزا ء سے تیار کی جاتی ہیں

    Call us: 0300-639-7500

    Dr. Arshad Malik

    ----------------------------------------------------------
    Power Sex Course for Men

    د90دنکا دورانیہ ہے اسکا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
    دس یوم1000قیمت
    ایک ماہ 2500قیمت
    دوماہ 5000قیمت
    تین ماہ 7500قیمت

    جواب دیںحذف کریں
  7. السلام علیکم
    پاکستانی قوم کے ساتھ یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ عوام سے ہر ماہ بجلی کے بل میں پی ٹی وی فیس کے نام پر 35 روپے کاٹے جاتے ہیں
    ، تمام دوسرے چینل دنیا نیوز ، ڈان نیوز ، جیو ، اے آر وائی نیوز ون صرف اشتھارات کے ذریعے اپنا خرچ پورا کرتے ہیں ۔لیکن پاکستان سب سے زیادہ اشتہار بھی پی ٹی وی کو ملتے ہیں اور عوام کو ان کو ہر ماہ 35 روپے بھی بھرنے پڑتے ہیں آخر کیوں ؟
    کتنے سالوں سے یہ ظلم ہو رہا ہے اور کوئی آواز اٹھانے والا بھی نہیں ۔ عدلیہ میڈیا سیاست دان سب خاموش کیوں ہیں۔
    اور ان پیسوں سے پی ٹی وی یعنی سرکاری ٹی وی پر حکومت کےگیت گائے جاتے ہیں اور اس طرح عوام کے خرچے سے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔
    پی ٹی وی کا کام صرف اور صرف جھوٹی خبریں دینا یا موجودہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو اس کے گیت گانا ہے ۔لیکن اب ہر گھر میں کیبل ہے لوگ سرکاری چینل کو دیکھتے بھی نہیں مگر حکومت تمام عوام سے جبری ٹیکس لے رہی ہے ۔ ملک کی عدلیہ بھی حکمرانوں کی مرضی کے مطابق چل رہی ہے۔انصاف اور حکومت ملے ہوئے ہیں۔ عوام کیا کرے کہاں جائے۔
    اگر اس طرح عوام سے رقم کاٹ کر ہی ، ان کا پروٹوکول اور شاہی اخراجات پورے ہوتے ہیں۔
    اللہ ایسے بے حس حکمرانوں سے ہمارے جان چھڑائے۔ آمین
    www.sayhat.net

    جواب دیںحذف کریں