ورلڈ کپ کرکٹ 2011 فائنل - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2011/04/02

ورلڈ کپ کرکٹ 2011 فائنل

1983ء کرکٹ ورلڈ کپ
جو ہندوستان نے جیتا تھا ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر لارڈز کے مشہور میدان پر۔ وہ ہمارے لڑکپن کی بات تھی۔
کوئی 28 سال بعد دوبارہ اس تاریخ کو دہرانے کا موقع مل رہا ہے۔ ویسے 2003ء میں بھی انڈیا نے فائنل میں داخلہ لیا تھا مگر آسٹریلیا سے شکست کھائی۔
اس بار ماہرین و مبصرین کے مطابق ہندوستان کی جیت کے امکانات زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کا اپنا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے ، کیونکہ یہی ایک اعزاز ہے جس سے وہ اب تک محروم رہے ہیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا کے مرلی دھرن کا یہ آخری میچ ہے۔ ان جیسے خطرناک گیندباز کا سامنا کرنے کیلئے انڈیا کے پاس فی الحال قابل لحاظ بیٹنگ لائن اپ نظر آتی ہے۔ امید ہے کہ سہواگ اور ٹنڈولکر اچھی شروعات کریں گے جس سے مڈل آرڈر کو تسلی بخش پلاٹ فارم مل سکے گا۔
ویسے کپتان دھونی نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حد سے زیادہ خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیں کیونکہ سری لنکا کی ٹیم نے اب تک اس ٹورنمنٹ میں بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

خوش آئیند بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فائنل کی دونوں ہی ٹیمیں ایشیا سے ہیں اور یہ ورلڈ کپ ایشیائی ٹیم ہی کے حق میں آئے گا۔

آئیے ، چلتے ہیں وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی ۔۔۔۔
تازہ ترین اسکور ہے :
2 وکٹ پر 114 رن ، 27 اوور میں

ورلڈ کپ 2011 فائنل - انڈیا / سری لنکا

4 تبصرے:

  1. سری لنکا والے 274 رنز بنا گئے ہيں جو کہ ايک مُشکل ھدف ہے ۔ جۓ وردنے کا کھيل بہت اچھا رہا

    جواب دیںحذف کریں
  2. اک یادگار فتح مبارک ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. Hyderabadi, ,mujhe kyon aisa lagta hai ki tum
    "Dohgli" meaning wali post likhte ho?

    SHUAIB

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہت شکریہ ابوشامل بھائی۔

    یار شعیب بھائی، آپ کی سوچ کا قصور ہوگا۔ ابھی ابھی ہسپتال سے نکلے ہو۔ کچھ دن ریسٹ کرنا تھا اچھی طرح۔
    :p

    جواب دیںحذف کریں